Mud Volcanoes of Balochistan
یہ بلوچستان کے مٹی اگلتے پہاڑ ہیں جو مکران کوسٹل ہائی وے کے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔ ان پہاڑوں سے گرم مٹی نکلتی ہے۔ ان کی تعداد کئی جگہ پر 80 اور کہیں 150 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ دنیا میں چند مقامات ہیں جہاں یہ مٹی اگلتے پہاڑ ہیں اور پاکستان کا شمار بھی انہی ممالک میں ہوتا ہے۔
میں سب سے زیادہ حیران اوڑمارا کے پاس چھوٹے سے والکینو کو دیکھ کر ہوا جو مٹی اگل رہا تھا۔
بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک کا چندر گپ پہاڑ سب سے زیادہ شھرت کا حامل ہے۔ یہ مقام ہندووں کی عبادت گاہ بھی ہے۔ ہندو یہاں پوجا کرتے ہیں اور اس کو تیرتھ ياترا کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ ہندو اس کیچڑ کو اپنے جسم پر مل کر خاص روحانی طاقت محسوس کرتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ مٹی کے آتش فشاں پلیٹوں کے مقام اتصال میں مختلف گیسوں کے دباؤ، ریت، مٹی و چٹانی مادے کے جمع ہونے سے وجود میں آتے ہیں۔ اسی وجہ سے زیر زمین پانی کا پریشر بڑھ جانے سے مختلف زمینی مرکبات اس میں شامل ہوکر گارے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
ان تصاویر میں چندرگپ مڈ والکینو، اورمارا کے قریب مین روڈ پر موجود چھوٹا والکینو اور V96 کے شامل ہیں.


